|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2024

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شراکت داروں کو اکٹھا کر کے مالی و تکنیکی وسائل کے ذریعے مسائل کا مقابلہ ممکن ہے، ڈیری کی صنعت کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ 2030ء تک عالمی سطح پر درجہ حرارت میں ایک ڈگری کمی کے خواہشمند ہیں۔

یو ایس ایڈ اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک ہوئے تھے۔ سی ای او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر راشد باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

سی ای او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام راشد باجوہ نے کہا کہ سندھ میں تباہ کن سیلاب میں سندھ حکومت اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کیا۔

علاوہ ازیں سیکریٹری وزارت قومی تحفظ خوراک ڈاکٹر فخر عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اینیمل ہیلتھ بل 2024ء کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *