|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے وڈھ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال وڈھ اور وڈھ میں جاری مختلف اسکیموں و پروجیکٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ جس میں اسپورٹس کمپلیکس، شہر کی نکاسی آب کی اسکیم اور گرلز ڈگری کالج وڈھ شامل۔تھے۔ وڈھ ہسپتال میں منظور ہونے والے نئی بلڈنگ سمیت دیگر لیبز کا معائنہ کیا۔

بلڈنگ ڈیزائنر محمد علی نے سردار اخترجان مینگل کو بلڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار بشیر احمد اور ایم ایس ڈاکٹر سیف الرحمن مینگل موجود تھے۔ دوسری جانب گرلز ڈگری کالج اور اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے گرلز ڈگری کالج کے بلڈنگ کے کام کی سست روی اور ٹھیکدار کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سردار اخترجان مینگل کا کہنا تھاکہ تمام پروجیکٹس کے کام صاف شفاف ہونے چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں تمام عملے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہسپتال میں مزید بلڈنگز کی تعمیر کروارہے ہیں اور عملہ بڑھا کر ہسپتال کو مزید فعال کرر ہے ہیں۔

شعبہ حادثات کے عملے کو 24 گھنٹے فعال و حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر سردار اخترجان مینگل نے وڈھ ہسپتال میں بننے والے بے نظیر نشونما سینٹر کا دورہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ نورانی،سارونہ میں بھی بے نظیر نشونما سینٹر کیلیے بات کی جائیگی۔

دور دراز علاقوں کے لوگ وڈھ نہیں آسکتے ہیں ان کیلیے ان کے علاقوں میں سینٹر قائم کی جائیگی۔اس موقع پر پارٹی کارکنان سمیت آفیسر،انجینئرز اور ٹھیکداروں نے شرکت کی اور مختلف پروجیکٹس کے حوالے سردار اخترجان مینگل کو آگاہ کی۔