|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے ڈائریکٹر مظفر احمد لانگو و فیکلٹی اور ایڈمن اسٹاف نے ان کے رہائش گاہ (کوٹ مینگل)وڈھ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی نے خضدار کیمپس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اور کیمپس کی مسائل سے آگاہ کیا۔اور انہوں نے درخواست کی کہ خضدار کیمپس کے ملازمین کے سروسز کو مستقل کیا جائے۔ 

جو 6سال سے اپنے فرائض کنٹریکٹ کے بنیاد پرسرانجام دے رہے ہیں۔یونیورسٹی کے مالی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز کی فراہمی بلا تعطل جاری کیئے جائیں۔ایس، بی، کے خضدار کیمپس اپنی بلڈنگ سے محروم ہیں سردار اختر جان مینگل سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کیمپس کے مستقل بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے۔

اور خضدار کیمپس کو فل فلیج یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔ کیونکہ یہ قلات ڈویژن کا واحد فیمل ہائر ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ہے۔انہوں نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی