|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2023

گوادر: سیکورٹی فورسز کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم‘ایف سی حوالدار جاں بحق27اہلکار زخمی ہوگئے مکران ہائی وے پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

حادثے میں ایف سی فورس کا حوالدار بادشاہ خان موقع پر جاں بحق ہوا ہے کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق واقع اورماڑہ کے علاقے سربٹ میں پیش آیا ہے پولیس کے مطابق ٹرک نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکرماری ہے ۔

حادثے میں ایف سی کا بادشاہ خان نامی حوالدار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایف سی کے 27اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیا گیا ۔