|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2024

سیکیورٹی فورسز کےضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر گزشتہ رات آپریشن میں  4 دہشت گردمارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےٹھکانےکاموثراندازمیں پتہ لگایا،مارے گئےدہشت گردوں کے قبضےسےاسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،جبکہ مقامی افراد نےسیکیورٹی فورسزکےآپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *