|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کوئٹہ: ہرنائی کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علاقے زردآلو تنگی میں بارودی سرنگ زورداردھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے ۔

تو نامعلوم افراد نے وہاں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6افراد محمدادریس، گل باران، اسراراللہ، زبیراحمد،رحیم الدین،مہراج الدین زخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔