|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پورے ملک میں یومِ تکریم شہدائِ پاکستان انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے. وطن کے ہر شہید کا بہت بلند مقام اور مرتبہ ہے۔

وہ حق و صداقت کا ایک روشن مینار ہوتا ہے. ہم اپنے شہداء کی قربانیوں، کارناموں اور گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے. یہ ہمارے قومی شہداء ہی ہیں جنھوں نے ہمیں آپس میں متحد و متفق رکھا ہیں. سردست ہمیں معاشرے میں موجود نفرت اور تعصب ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ آج آئیے تجدیدِ عہد کا دن ہے ہم بیرونی دشمنی سے نمٹنے کیلئے اندرونی اتحاد واتفاق کو برقرار رکھیں گے کیونکہ اسی میں ہم سب کی سلامتی ہے۔