|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

کوئٹہ:  ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

دہشت گردی کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بر وقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپا ہوا۔ملکی سلامتی و امن و امان کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

فورسز کی جرآت و حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں۔شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہوں۔