|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جانب سے ایک ریاستی بل پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر خبروں پر مبنی مواد کی اشاعت پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

اس مجوزہ بل کی منظوری کی صورت میں فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا نے کیلیفورنیا میں خبروں کے مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کا انتباہ کیا ہے۔

اس بل کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز کو صحافتی مواد استعمال کرنے پر اشاعتی اداروں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔

 

یہ قانون کیلیفورنیا کے نیوز سیکٹر میں آنے والی تنزلی پر قابو پانے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

میٹا کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے صرف بڑی ریاستی میڈیا کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب میٹا کی جانب سے اس طرح کی قانون سازی کی مخالفت کی گئی ہے۔

اس سے قبل کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اس طرح کے قوانین کی منظوری پر کمپنی کی جانب سے فیس بک سے نیوز سیکشن کو ہٹانے کا انتباہ کیا گیا تھا۔

مگر پھر آسٹریلیا کی میڈیا کمپنیوں سے معاہدے کے بعد قانون میں تبدیلیاں کی گئیں، البتہ کچھ وقت تک آسٹریلیا میں فیس بک پر خبروں کے لنکس کو ہٹا دیا گیا تھا۔