|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

اوپن مارکیٹ میں روپےکی قدر مستحکم ہوئی ہے اور  ڈالر  11 روپے سستا ہو کر 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز  اوپن مارکیٹ میں ڈالر  ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ  انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں27 روپے کمی ہوئی ہے،  بروقت فیصلوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار  اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتا ہوں۔