|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

پنجاب کے شہر کوٹ ادو کے ایک مکان میں پراسرار دھماکے میں بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے ایک گھر کے اندر پراسرار دھماکے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 
 

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کباڑ کا کام کرتے تھے اور دھماکے کے وقت بھی کباڑ کے سامان کی چھانٹی کررہے تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا کس چیز سے ہوا۔