|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

کوئٹہ: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن میں سیاسی اثر ورسوخ اور اس کے بل پر انتخابات وچناؤ کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن نے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے بند کرتے ہوئے اہم بنیادی رہنما اصول طے کر کے آئندہ کا طریقہ کار واضح کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب نعیم اختر افغان وجسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سومار 29مئی 2023کو بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے سیکرٹری صابر حسین نیازی ودیگر ممبران نیشنل کونسل کی آئینی ودرخواست نمٹاتے ہوئے فریقین کے باہمی اتفاق رائے سے چیف کمشنر پاکستان کے جواب کے اندر تحریری معروضات کے ذریعے توجہ دلاتے ہوئے تحفظات واعتراضات نمٹاتے ہوئے فریقین کے باہمی اتفاق رائے سے چیف کمشنر پاکستان کے جواب کے اندر تحریری معرضات کے ذریعے توجہ دلاتے ہوئے تحفظات واعتراضات کے تناظر میں قرار دیا ہے کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے پالیسی قواعد مجریہ 2013کے شق 3کی روشنی میں آئندہ پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسو سی ایشن بنیادی پالیسی کے قاعدے پر سختی سے کار بند رہا جائے گا ۔

جس میں سیاسی مداخلت واثر ورسوخ کا خاتمہ اور اس کے اندر سیاسی لوگوں کے انتخاب کو پس پشت ڈالر کر اسی اصول کو فوقیت وترجیح دینا ہوگا جون 2021میں بلوچستان بوائے اسکاؤٹس کے غیر قانونی اجلاس میں سیاسی اثر ورسوخ کے ذریعے صوبائی کمشنر کا انتخاب کیا گیا تھا جس کی منظوری صوبائی چیف اسکاؤٹ بلوچستان اور چیف اسکاؤٹ پاکستان نے صادر نہیں فرمائی اور صوبائی چیف اسکاؤٹ نے ایک خط کے ذریعے صدر پاکستان وچیف اسکاؤٹ کو بلوچستان اسکاؤٹنگ میں سیاسی مداخلت سے آگاہ کیا۔

عرصہ دوسال تک صوبائی ہیڈ کوارٹر پر نجی گارڈز کا قبضہ رہا اور کوئی اسکاؤٹ سرگرمیاں نہ ہوسکیں در اصل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ا یشن کا یہ ادارہ طلبہ وطالبات وگرلز گائیڈ اور رضا کاروں سمیت نوجوانوں کو تعلیمی وذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو اجاگر اور بروئے کار لا کر قومی ہم آہنگی وخدمت واثیار وقربانی کے جذبے کو فروغ دینے،تربیت کے ذرائع فراہم کرنے کیلئے موثر متحرک ادارہ اور یہ ایک غیر سیاسی وغیر سرکاری ادارے کی حیثیت سے اپنے کام سرانجام دینے کا پابند وبنیادی پالیسی کا محور منشا ہے مرکزی وصوبائی سطح پر آئندہ عہدیداروں کا چناؤ اسی تناظر میں ہونا چاہیے اور قواعد وضوابط پر فریقین سختی سے عمل کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کا قومی ہیڈ کوارٹر صوبائی بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کی مقامی نمائندگی کو یقینی بنانے سمیت اس کو ہر سطح پر مواقع فراہم کرنے کا پابند ہوگا تاہم صوبے سے باہر کسی فرد کو صوبے کی نمائندگی کا حق نہیں ہوگا اور سیکرٹری سمیت ہر عہدیدار کی تقرری قواعد کے طابع ہوگا صوبائی بوائے اسکاؤٹ ایسو سی ایشن کی معیاد جون 2023کے پہلے ہفتے میں ختم ہوجائے گی۔

پاکستان بوائے اسکاؤٹس کی توجہ دلانے اور تحریری تجاویز کی بنا پر صوبائی سطح بوائے اسکاؤٹس ایسو یس ایشن 25-2023کی تشکیل بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل پیروی سے مشروط ہوگا درخواست گزار کی طرف سے امان اللہ کنرانی ومدعاعلیہان کی طرف سے منظور احمد رحمانی پیش ہوئے جبکہ توہین عدالت کی درخواست اصل آئینی درخواست کے اندر فریقین کی رضا مندی سے حکم کی روشنی میں واپس لئے جانے کی بنا پر خارج کردی گئی ہے۔