|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان نے جمعہ کو کارڈیک سرجری وارڈ سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے بائی پاس سرجری کے مریض کی عیادت اوربائی پاس سرجری کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان نے گفتگو کر ت ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کارڈیک سرجنز جو nicvd سے دل کے بائی پاس سرجری کی ٹریننگ مکمل کر کے واپس آئے اور صوبے کی کارڈیک سرجری کے لئے بہت محنت کر کے بلوچستان میں دل کے بائی پاس سرجری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔انہوں نے کہاکہ این آئی سی وی ڈی کے ماڈل کے طرز پر بلوچستان میں سٹلائٹ سینٹرز بنائے جائیں،انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی بلوچستان میں بنانے اور چلانے کے لئے ورک فورس بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور انسٹیوٹ کارڈیالوجی کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے کارڈیالوجی انسٹیوٹ کے لئے سفارشات کمیٹی کے ذریعے مرتب کرے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے عوام صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔اس موقع پر میں ایم ایس ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور، ڈی ایم ایس ڈاکٹر گرمکھ داس، کنسلٹنٹ ٹو سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر ابابگر بلوچ، کارڈیک سرجن ڈاکٹر عصمت اچکزئی، کارڈیک سرجن ڈاکٹر عبدالواسع، کارڈیک سرجن ڈاکٹر محمد عارف، سربراہ شعبہ کارڈیک انستھزیا ڈاکٹر عقیل احمد، پلمونولوجسٹ ڈاکٹر حسیب کاکڑ، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ، آر ایم او ایوننگ ڈاکٹر یعقوب کاکڑ، اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر محمد خیر، فارماسسٹ صدیق ترین، پرفیوشنسٹ عمر، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھے۔