|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 مئی میں جو کچھ ہوا، قوم کے سامنے لایا جائے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی میں جو کچھ ہوا، قوم کے سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے پارلیمانی پارٹی کے اندر قرارداد منظور کی کہ 9 مئی کا فائدہ کس کو ہوا، اس کا نقصان کس کو ہوا، یہ کس کے لیے کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہیں کہیں، آج65روپے فی یونٹ ہے مگر بجلی نہیں مل رہی، پی ٹی آئی دورمیں15روپے فی یونٹ تھابجلی مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کو ریلیف دینا چاہتا ہوں، خیبرپختونخوا کے بقایاجات دیں،عوام کو ان کا حق دینا ہے، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا کے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *