|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

دالبندین : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق یونین کونسل چلغازئی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکووں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔

38 سالا لواری اور 40 سالا غلام نبی کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا یاد رہے عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ضلع کے اندر امن وامان کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

ضلع میں آئے روز چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے مگر ضلع انتظامیہ چینی اور یوریا کھاد پکڑنے میں مصروف ہیں ضلع میں چوروں اور ڈاکووں کو پکڑنا صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے۔