|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

خاران: کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن کی زیر صدارت ڈویژنل سطح پر جنرل سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی، خاران پولیس آفیسرز موجود رہے جبکہ ڈسٹرکٹ نوشکی، چاغی، واشک کے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس آفیسرز بزریعہ ویڈیو لنک آن لائن شریک رہے، کانفرنس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکورٹی ایجنسز نمائندے بھی شریک رہے۔

کانفرنس میں رخشان ڈویژن میں مجموعی سیکورٹی صورتحال اور امن و امان کاجائزہ لیا گیا، رخشان ڈویژن میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز نے مجموعی امن و امان کی صورتحال کو بہتر قرار دیا، سیکورٹی خدشات سے نمٹنے اور بروقت اقدامات اٹھانے کیلئے حوالے سے اہم تجاویز پر غور کیا گیا۔

اہم مقامات، عمارتوں، تھانوں، چیک پوسٹوں کی سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے سمیت وی آئی پی مومنٹ اور ہائی ویز پر ٹرانسپورٹ اور مسافروں کی سیکورٹی و پیٹرولنگ پر خاص توجہ دینے، چیک پوسٹوں اور موبائل گشت کی آفیسران کی جانب سے مانیٹرنگ اور جنرل سیکورٹی کے حوالے سے اداروں کو مکمل الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی، کمشنر رخشان نے کہا کہ رخشان ڈویڑن کے تمام اضلاع میں شہری اور دیہی علاقوں میں موبائل گشت بڑھانے، چیک پوسٹوں پر مکمل نفری کی تعیناتی، مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھنے شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔

مستقل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے عوام الناس کے تعاون کے ساتھ ساتھ تمام سیکورٹی ادارے آپس میں کوارڈینشن میں رہیں، سیکورٹی کانفرنس میں بعض اضلاع میں مزید گشتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز فراہمی کی درخواست کی گئی، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ حکومت لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، رخشان ڈویڑن کے تمام اضلاع آفیسران اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی پلان سے متعلق آپس میں کوارڈینشن میں رہیں۔