|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2023

خضدار: حب سے خضدار آنے والی مسافر ویگن ڈرکھالہ کے قریب اگلا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص غلام مصطفی ساکن حب چوکی موقع پر جاں بحق اورخواتین و بچوں سمیت پندرہ مسافر زخمی ہو گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی رسکیو 1122کے ڈاکٹر و دیگر رضاکار موقع پر پہنچے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے بعد زخمیوں اور نعش کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا زخمیوں میں لائبہ۔عافیہ۔عرفان۔حسنین۔عبدالرشید۔ماسٹر عبدالقدوس۔ولی محمد۔فاطمہ۔بی بی شہر بانو۔سمینہ و دیگر شامل ہیں۔