|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

گوادر:ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کی بدولت خطہ کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہوگا۔ گوادر کی ترقی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

جس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ ماڈل کے تحت سرمایہ کار اور صنعتکاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائیگی ون ونڈو سہولت پیپر لس، آن لائن اور پبلک فرینڈلی طریقہ کار ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز جی ڈی اے آفس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پاکستان(آباد) کے وفد کے ساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفد نے گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل کی کوششوں کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں رہائشی منصوبوں میں تعمیراتی کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بنیادی انفراسٹرکچر کو جلد مکمل کرنےکی یقین…