|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شرکے قتل کامقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف درج کردیاگیا۔

پو لیس حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شرکے قتل کامقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں قتل،انسداددہشتگردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیاہے۔گزشتہ روزکوئٹہ کے علا قے ایئرپورٹ روڈپرفائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا

عبدالرزاق شرعمران خان کیخلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار بھی تھے،عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل6کے تحت سنگین غداری کیس میں کاروائی شروع کرنے کے حوالے سے بدھ کو سماعت بھی مقررتھی۔