|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 60 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

پاک فوج نے ساحلی پٹی کے نزدیک 82 فیصد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ اعداد شمار کے مطابق 73 ہزار 843 افراد میں سے 60 ہزار 442 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ٹھٹھہ میں 9، سجاول اور بدین میں مزید 14، 14 ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ کور کمانڈر کراچی نے ریسکیو عمل کو ہر حال میں آج رات تک مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں، اگلے 72 گھنٹوں تک رینجرز اور فوجی دستوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔