|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

 شریف اللہ، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کے ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیرمین اور وائس چیرمین کیلئے حلف برداری اور انتخابات 6 جولائی2023 کو ہونگے

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کے چیرمین اور وائس چیرمین کیلئے حلف اور انتخابات 6 جولائی 2023 کو ہونگے۔ بلوچستان کے 35 اضلاع کے ضلع کونسلز کیلئے منتخب شدہ یوسی چیرمین اور ضلع کونسلز کے مخصوص نشستوں پر کامیاب ممبران حلف لیں گے اور پھر چیرمین اور وائس چیرمین کیلئے ووٹنگ کر کے انتخاب کریں گے۔