|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

کوئٹہ : پنجپائی پولیس نے چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 400 بوری چینی برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی نگرانی میں ایس ایچ او پنجپائی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس میں 400 بوری چینی لوڈ تھی جو غیر قانونی طریقے سے ہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کی جانی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے چینی اور یوریا کی ہمسایہ ممالک اسمگلنگ روکنے کے لئے کسٹم پولیس اور لیویز سمیت ایف سی کو خصوصی احکامات دیئے ہیں جس کے بعد اس کی اسمگلنگ روکنگ کے لئے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔