سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔
نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نےتصویر وائرل ہونے پرتحقیقات شروع کردی ہیں اورسی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ تصویرکورٹ روم رولزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویرکو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔
ذرائع نےبتایا کہ تصویروائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائزکم کردیا گیا ہے۔