|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے جلد ہی ویڈیو میسج فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

واٹس ایپ کے حوالے سے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا اِنفو نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے بِیٹا اپ ڈیٹس میں نئے ویڈیو میسج فیچر کی نشان دہی کی۔

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے روابط(کونٹیکٹس) کو ایک منٹ طویل ویڈیو بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق چونکہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے فوری طور پر بھیجی جاتا ہے، لہٰذا اس سے معاملے کی عجلت کا احساس پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو سے زیادہ ہوتا ہے۔

اس فیچر کی نشان دہی واٹس ایپ بِیٹا کے آئی او ایس 23.12.0.71 اور واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ 2.23.13.4 ورژن میں کئی گئی جس کے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ فیچر وائس نوٹ کے ساتھ ہی موجود ہوگا۔

تاہم، کمپنی کی جانب سے فیچر اجراء کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔