|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے روس سے خام تیل کی خریداری مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی ، یہ پاکستانی معشیت کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ یہاں توانائی کے مسائل ہیں، پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری کے فیصلے کرے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کے جواب میں بتایا کہ سائیکلون کے حوالے سے بھارتی حکام سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضے پر سخت تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کا یوٹیوبر عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری اور رہائی سے متعلق سوال پر تبصرے سے گریز کیا کہا ان کے پاس اس کیس کی تفصیل نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا پاک ایران باہمی سیاسی مشاورت کا بارہواں دور سترہ اور اٹھارہ جون کو تہران میں ہو گا ۔ وزیر مملکت امور خارجہ یورپ کے دورے پر ہیں، ایجنڈے میں جی ایس پی پلس پر بات چیت شامل ہے۔