|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے۔

سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری لاپتہ ہو گئے ، ان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دے دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے بعد مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔