|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2023

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لڑائی نہیں مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ کا افتتاح میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیہ سے مثالی تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ لڑائی کے بجائے مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، ہم روس اور یوکرین میں مسائل کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے خوراک سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، سی پیک چین پاکستان دوستی کا بہترین عکاس ہے۔