|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2023

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جو لوگ نواز شریف اور اسحاق ڈار کیخلاف باتیںکر رہے ہیں ان کو پارٹی میں رہنے کا حق نہیں،دعاہےنوازشریف آئیں،انتخابات لڑیں اورچوتھی بار وزیراعظم بنیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تلوارلٹک رہی تھی،اسی لئےپارٹی اجلاس بلایا، میرے سرپردوبارہ جوپگ پہنائی ہےنوازشریف کی امانت ہے،نوازشریف واپس آئیں گےتوہم انہیں یہ امانت واپس کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئیں گےتوپاکستان میں سیاسی نقشہ بدل جائےگا،نوازشریف پاکستان کے معمار ہیں،نوازشریف نے20،20گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ختم کی،موٹرویزبنائیں، مریم نوازچیف آرگنائزربننےکےبعدسےبہت محنت کررہی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم نےجن حالات میں اقتدارسنبھالا،یہ پھولوں کی سیج نہیں،ہم آئی ایم ایف کی شرائط منظورکرنےکیلئےالٹےسیدھےہوگئے،آئی ایم ایف سےہمارےسینگھ آج بھی پھنسےہوئےہیں،معاشی مشکلات کےباوجودتنخواہوں،پنشن میں اضافہ کیاگیا،ہم نےہمت نہیں ہاری،اتحادیوں نےمشکلات کاسامناکیا۔