|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2023

ملک کی سول وعسکری قیادت نے معیشت کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو مل کردورکرنے پراتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا باقاعدہ پہلااجلاس ہوا، جس میں سول وعسکری حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں فریقین کی معیشت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں پربریفنگ دی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے سول وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، اوردونوں قیادتوں نے معیشت کے استحکام میں حائل رکاوٹیں دورکرنے پراتفاق کیا ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے چارٹر کی تشکیل پرغورکیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکری اور سول قیادت نے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات کے شعبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا۔