|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے مغویہ کو بازیاب کراتے ہوئے پرائیویٹ گن مینوں اشتہاری، مطلوب،مفرور،منشیات فروشوں سمیت 26ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ ایمونیشن ایک قیمتی گاڑی اور حساس ادارے کا جعلی کارڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر پشتون آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغویہ خاتون مسما(ف)کو بازیاب کراکر اغواء کار اسد اللہ کو گرفتار کرلیا اسی طرح سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 1کلو 20گرام چرس برآمد کرکے شاہ زیب عالم کو گرفتار کرلیا بروری پولیس نے سنیچنگ کے مقدمہ میں اشتہاری اسماعیل کو گرفتار کرلیا اسکے علاوہ سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے دھوکہ دہی سے 40لاکھ روپے کی گاڑی لیکر فرار ہونیوالے ملزم شاہداللہ کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی نیو سریاب پولیس نے 4پرائیویٹ گن مینوں جاسم،زبیر،امیر حمزہ،نظام الدین کو گرفتار کرکے 4رائفلیں اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا۔

اسی طرح سٹی پولیس نے سلام اور عمران سے 2رائفلیں اور ایمونیشن جبکہ رفیع اللہ کے قبضے سے حساس ادارے کا جعلی کارڈ برآمد کرکے گرفتار کرلیا گوالمنڈی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم احمد کو گرفتار کرلیا ۔

کیچی بیگ پولیس نے شیشہ 1050گرام ہیروئن 400 گرام برآمد کرکے غلام علی کو جبکہ سجاد کے قبضے سے 1پسٹل اور روانڈ برآمد کرکے گرفتار کرلیا شہید جمیل احمد کاکڑ تھانے کے عملے نے مفرور نواب خان، مقبول،ضیا الحق کے قبضے سے 530گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لیا صدر پولیس نے عبدالرشید اور بہار خان کے قبضے سے 2رائفلیں برآمد کرلی قائد آباد پولیس نے امن فرید اور امرمسیح کے قبضے سے 980گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔
جناح ٹاون پولیس نے رحمت اللہ اور بسم اللہ کے قبضے سے 1پسٹل ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے گرفتار کرلیا اسکے علاوہ تھانہ امیر محمد دستی کے عملے نے 4نامزد ملزمان عرفان،فہیم عصمت اللہ، اور عطا اللہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔