|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے  36افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں  پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں۔

خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ اس حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

 

حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج  ایکسپریس وے  کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے  جس میں سڑک  کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

حکام  کی جانب سے تاحال  واقعے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *