|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

خضدار: سابق وزیراعظم پاکستان شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70وین یوم پیدائش کو ملک بھر کی طرح ضلع خضدار میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیاشہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے آج پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سیکریٹریٹ میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی تھے۔تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔
تلاوت کی سعادت حافظ محمد اکرم نے حاصل کی صدارت ضلع قائم مقام صدر قدیر احمد زہری نے کی جب کہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے انجام دی سالگرہ کی تقریب سے آغا شکیل احمد درانی ودیگر پارٹی رہنماؤں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید رانی کا 70 وان یوم پیدائش منا رہے ہیں لیکن وہ ہم میں موجود نہیں ہے۔

ان کی افکار سوچ اور کردار آج بھی زندہ ہے اور رہتی دنیا تک زندہ رہے گی پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی کیساتھ عمل پیرا ہے ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر کریں گیمحترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سیاست کا مقصد ملک سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کو سماجی اور معاشی استحصال سے نجات دلوانے کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

ایسا پاکستان جہاں عوام کو سماجی اور معاشی انصاف میسر ہو، ایسا معاشرہ جو ہر طرح کی شدت پسندی اور دہشت سے پاک ہو پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو غربت، مفلسی اور معاشی بدحالی سے ضرور نجات دلوائے گی پارٹی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور عظیم والدہ شہید کے مشن کی تکمیل کے لیے پر عزم ہیں بطور ملک کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کردی ہے ۔

ان کا اگلا قدم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان ہے جہاں بااختیار پارلیمنٹ ہو،آئین کی حکمرانی ہو عوام کو سماجی اور معاشی انصاف ہو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی فلاسفی ہمارے لئے مشعل راہ ہے پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرے گی۔

تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل درانی ضلع قائم مقام صدر قدیر احمد زہری ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری میر جمعہ خان شکرانی پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے ریکارڈ سیکرٹری عبدالمالک سنجرانی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن قلات ڈویڑن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری امید علی موسیانی نے خطاب کیا۔