|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

نوشکی : نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نیشنل پارٹی اور بی این پی کے مابین تحفظات اور خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

لیکن گزشتہ شب بی این پی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و ایم پی اے بابو میر محمد رحیم مینگل۔ بی این پی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل کی قیادت میں ایک اعلی سطح کا وفد نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن سردار آصف شیر جمالدینی کے گھر تشریف لے آئے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری خیربخش بلوچ۔ فاروق بلوچ۔ ربنواز شاہ۔ ظاہر بلوچ و دیگر موجود تھے۔

اور دونوں قوم پرست جماعتوں کے نمائندوں نے بائمی مشاورت سے خدشات ا ور تحفظات دور کردئیے اور کچھ خدشات باقی ہے وہ بھی دور ہو جائینگے پریس کانفرنس میں نیشنل پارٹی رخشان ڈویڑن کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ضلعی صدر رب نواز شاہ داؤد شاہ قاسم مہر اللہ داد شاہ رازق زہری اور بڑی تعداد میں پارٹی رہنما موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ سیاست میں نیشنل پارٹی کا رول ہمیشہ مثبت رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھی مثبت کردار ادا کیا ہے بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں نیشنل پارٹی اور بی این پی کی قیادت پر بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہے۔

قوم پرست جماعتیں بلوچستان کے عوام کے امنگوں کے ترجمان ا ور آمین ہے بلوچستان کے عوام کی امیدیں اور توققات قوم پرست جماعتوں سے وابستہ ہیں سیاسی اکابرین ہمارا اثاثہ ہیں جنہوں نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے تاریخی جد وجہد اور قربانیاں دی ہیں انھوں نے کہا بی این پی کے قائدین بھی اپنا زمہ درانہ رول ادا کریں انہوں نے کہا ہمارا بی این پی کے ساتھ اتحاد برقرار ہے ۔

نیشنل پارٹی نے زیادتی منفی رویوں کے باوجود بھی بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخی فیصلہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے روشن مستقبل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہے گی ۔

کیونکہ ہمیں بلوچستان کے عوام کا مفاد عزیز ہے اور ہماری سیاست کا بنیادی مقصد بلوچستان کی ترقی خوشحالی عوام کو خوشحال اور روشن مستقبل دینا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔