|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان‘اتحادی جماعتوں کے تعاون سے صوبے میں پہلی بار مثالی بجٹ پیش کیاگیا اور اس بارے سرکاری ملازمین کو ان کے خواہش کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ۔

اور صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اس سال کی بجٹ میں انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے‘یہ بات انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کے حقو ق کی جنگ لڑی ہے اور جو کچھ ہوسکے عوام کے خاطر کیا ہے اس سال کے بجٹ میں صوبے کیلئے انقلابی اٹھائے گئے ہیں ۔

اور تمام اضلاع کو مساوی بنیادوں پر فنڈز فراہم کی جائے گی اور کسی بھی علاقے یا اپوزیشن کے حلقوں میں ناانصافی نہیں ہوگی حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن حلقوں کو بھی وہ فنڈز دئیے ہیں ۔

جہاں پر پسماندگی ختم ہو گی ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدا لقدوس بزنجو‘اتحادی جماعتوں اور خاص کر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کے کاوشوں سے صوبے کو ایک مثالی بجٹ فراہم کیاگیا جس سے آئندہ حکومت پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا کیونکہ ہمارا یہی کوشش تھی کہ عام انتخابات کے بعد جو بھی حکومت تشکیل ہو گی اس کے لئے بحران پیدا نہیں کیا جائے گا۔

بلکہ ہماری کوشش ہے کہ ان کے لئے آسانیاں پیدا ہو اساتذہ کی اپ گریڈیشن مواصلات و تعمیرات میں 360سے زائد ملازمین کی بھرتی اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ حکومت عوام اور مزدور عوام کے کی حکومت ہے جنہوں نے اچھے اور بروقت فیصلے کیے ہیں۔