|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

قلات:  قلات میں بلدیاتی الیکشن ڈسٹرکٹ کونسل کے لیبر کسان اور خواتین مخصوص نشستوں پر چار جماعتی اتحاد نے میدان مار لیا ۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق چار جماعتی (جمعیت علماء اسلام ف پاکستان پیپلز پارٹی نیشنل پارٹی اور بی این پی کے اتحاد نے لیبر کسان اور خواتین کے 5 مخصوص نشستوں میں سے 2 نشستیں جیت لی۔ الخالدپینل ایک خاتون اور2 مخصوص نشستیں ٹائی ہو گئی ہے۔

اس سے قبل چار جماعتی اتحاد کے اقلیتی اْمیدوار جے پال داس بلامقابلہ کامیاب ہوچکا ہیں۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے 8 نشستوں میں سے 5 نشستیں چار جماعتی اتحاد نے جیت لی ہیں۔