|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

مانجھی پور: بلوچستان بھر کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے چوتھے مرحلے میں 9 مخصوص نشستوں پر 10 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ۔

جن میں خواتین کی 7 نشستوں پر 8 امیدواروں کسان کی 1 نشست پر 2 امیدواروں جبکہ ورکر کی 1 نشست پر 2 امیدوار مد مقابل تھے اقلیتی،مخصوص نشست پر آزاد امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکا تھا پولنگ صبح نو سے شام 5 بجے تک تھی،اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

اس طرح میر سلیم احمد خان کھوسہ کے حمایت یافتہ امیدواروں پیپلز پارٹی نے غیر سرکاری اور غیر حمتی نتائج کے مطابق 10 نشستوں میں 9 نشتیں جیت لیں۔