|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2023

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں میر کبیر شہی، مولانا عبدالواسع، مولانا لطف الرحمان، انجینئر ضیاء الرحمان، علامہ راشد سومرو سمیت دیگر شریک تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان کی علاقائی صورتحال، اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ملاقات میں حالیہ بجٹ، اور دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔