|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2023

ائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججزمستقل کرنےکی منظوری دیدی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کیلئےپانچوں ججزکومستقل کرنےکی سفارش پارلیمانی کمیٹی نے کی تھی ، مستقل کیے گئے ججز میں جسٹس محمدعامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیر کو ایوان صدر پہنچے اور انہوں نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنھبال لی۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نےعہدہ سنبھالتے ہی بلزکی توثیق شروع کر دی ہے۔

 

صادق سنجرانی نے پہلے ہی دن فنانس بل 2023،24 پر دستخط کر دیے۔ قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ ایک روز پہلے ہی پاس کیا تھا۔