|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

وڈھ / کوئٹہ ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے وفاقی حکومت کی چشم پوشی و بلوچستان کے مجموعی مسائل و وفاقی اداروں کی بے جا مداخلت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔

عید کے بعد وفاقی حکومت و صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کروں گا بی این پی نے وڈھ کے امن و امان و مخدوش صورتحال کے پیش نظر 3جولائی کو بلوچستان بھر کے قومی شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان اوربلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال 8 جولائی کو صوبے بھر و دیگر علاقوں میں احتجاجی ریلیاں و مظاہروں جبکہ 14 جولائی کو صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رسا ادارے یونیورسل نیوز ایجنسی (یواین اے)سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں نہ سردار کا گھر محفوظ ہے نہ نواب کا نہ ہی بلوچستان میں رہنے والی عوام کا انہوں نے کہا کہ سردار عمر گورگیج کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں بلوچستان میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی سردار صالح بوتانی سینیٹر نصیب اللہ بازئی میں میری رہائش گاہ پر آئے تھے۔

میں نے دو ٹوک الفاظ میں وزیراعظم کو پیغام بھجواد یا ہے کہ عید کے بعد مجھ سے ملاقات کریں اور بہتر یہی ہوگا کہ اب ہم وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے سردار اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ بلوچستان میں نہ سردار نہ نواب نہ بلوچستان کی غریب عوام محفوظ ہے تو وفاقی حکومت کیا کر رہی ہے سردار اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی حکومت بلوچستان کے معاملے میں کتنی سنجیدہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کی دل سے عزت کرتے ہیں اور صادق سنجرانی کو بہت سے بلوچستان کے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا ہے سردار اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ سردار محمد عمر گورگیج کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سردار محمد عمر گورگیج کے گھر پر بزدل لوگوں کی جانب سے گزشتہ شب رات کی تاریکی میں فائرنگ کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وفاقی اور صوبائی حکومت و انتظامیہ سے کہتا ہوں کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والوں کے گھر پرحملہ بلوچستان کے روایات اور علاقائی قبائلی تاریخی اقدار پر حملے کے مترادف ہے اسطرح علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے اور قبائلی روایات کو پامال کرنے والے عناصر کیخلاف فوری کارروائی کی جائیں بصورت دیگر بی این پی سخت احتجاج کریں گی۔