|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

اسرائیل کی حساس ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قبرص میں اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے مبینہ منصوبہ ساز کو پکڑنے کے لیے ایران میں خفیہ کارروائی کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ملنے والے احکامات کے بارے میں اپنے اعترافی بیان میں تفصیلات بتائی ہیں۔ قبرص میں حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مطابق اس سیل کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے اس حوالے سے جاری ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کی شناخت یوسف شہبازی کے نام سے کی گئی ہے جس کو اس کیس کا مرکزی ملزم بتایا جا رہا ہے۔

 

اس وڈیو میں وہ شخص وضاحت کر رہا ہے کہ کس طرح وہ ترکی کے زیر کنٹرول شمالی قبرص میں داخل ہوا اور غیر قانونی طور پر جزیرہ کے جنوب میں اسرائیلی بزنس مین کو قتل کرنے کے لیے پہنچا۔