|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

بوگوتا: کولمبیا فضائیہ کے دو طیارے دورانِ پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا فضائیہ کے دو طیاروں کے تصادم سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے۔

 

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کولمبیا کے ولاویسینسیو ایئر بیس سے 4 طیاروں نے تربیتی پرواز کے اُڑان بھری تھی۔

 

طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا۔ طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی اور ملبہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔

طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کے زخمی ہونے کی بھی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔

تاحال کولمبیا کی فضائی کی جانب سے حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔