|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوکیو میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔موجودہ حکومت ملک میں خوشحالی لانے کے لیے اقتصادی سفارت کاری پر کام کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جاپان کی ترقی سے سیکھ سکتا ہے۔جاپانی قیادت اور تاجروں سے ملاقات کے دوران وہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی ہے اور ہم اس انسانی وسائل کو ہنر پر مبنی تعلیم اور تربیت کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص تاجروں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔