|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں ایک ماہ کے دوران ہونے والے کرائم کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں جون کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کی 7 ہزار 96 وارداتیں ہوئیں، جون میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں سب سےزیادہ ہوئیں۔

سی پی ایل رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک ماہ کے دوران4 ہزار 125 شہریوں کو اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلز سے محروم کیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 2179 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا، گاڑیاں چوری ہونے کی 158 وارداتیں رپورٹ، 34 گاڑیاں چھین لی گئی۔