|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

پشاور میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اور بچی پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں پیش آیا جہاں 2خواتین اور بچی پراسرارطور پرلاپتا ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق خواتین اور بچی کی گمشدگی کا روزنامچہ تھانا یکہ توت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے تینوں افراد کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خواتین بچی کو لےکربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے گھر سے نکلی تھیں۔