|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

وزیراعظم شہبا زشریف نے حکومت اورپاک فوج کے جدید زراعت کے فروغ کیلئےبنائے گئے بے مثال منصوبے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم سینٹرآف ایکسیلینس (ایل آئی ایم ایس) کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

وزیر اعظم ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمس) پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبے کی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے، جدید زراعت کے فروغ کے لیے حکومت اور پاک فوج کا یہ بے مثال منصوبہ انقلاب کا باعث بنے گا۔

اعلامیہ کے مطابق میں بتایا گیا کہ منصوبے کا مقصد زرعی درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافے اور غذائی اجناس کی ضروریات پورا کرنا ہے، جو فوڈ سکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگارہوگا،اوراس سےکسانوں کو موسمی تبدیلیوں اور فصلوں کی سیٹلائٹ سے ہمہ وقت نگرانی دستیاب ہونگی۔

منصوبے سےپانی،کھاد اوراسپرے کے متوجہ علاقوں کے بارے میں معلومات بھی مل سکیں گی، کسانوں کومنڈیوں تک براہ راست رسائی بھی حاصل ہوگی،غیرآباد اور کم پیداوارزمینوں پرجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوارمیں اضافہ ممکن ہوگا،ریموٹ سینسنگ اورجغرافیائی ٹیکنالوجیز کے ذریعے زمین، فصلوں،موسم، پانی کے ذخائر اور کیڑوں کی روک تھام پر ایک ہی چھت تلے کام ہوگا۔

 

بے مثال منصوبے کے مقاصد میں ضائع کی ہوئی اورغیرکاشت شدہ زمین کی بحالی کرنا ہے،ماڈیولر ڈرپ آبپاشی،سپرنکلرآبپاشی اورمحورآبپاشی کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔

اس پروگرام سے سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے نئی نہریں بنائی جائیں گی ،اور ملک میں عوام کے لیے نوکریوں کے وسائل بھی پیدا ہوں گے، اورساتھ ہی موثر مارکیٹنگ کے نظام کے ذریعے مڈل مین کے کردارکو کم سے کم کرے گا۔