|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2023

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبہ کی تمام تاجر برادری بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کا نہ صرف ہمیں خوب احساس ہے۔

بلکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں ان کے کلیدی کردار سے بھی واقف ہیں. انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے لیکر، عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین اور حالیہ تباہ کن بارشوں تک سب سے زیادہ تاجر اور زمیندار متاثر ہوچکے ہیں تاہم حکومت تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی اور صوبہ میں مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے میں معاشی نظام کو مزید مستحکم بنانے میں تاجروں اور صنعتکاروں کا کلیدی کردار ہے. وفد نے گورنر بلوچستان کو اپنی درپیش مشکلات سے اگا کرتے ہوئے کہا کہ سردست صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تاجر برادری کئی مسائل سے دوچار ہے. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔