|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

پارٹی صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے قانونی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہیں،پارٹی منشوراور پارٹی عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی جمع کرادیا گیا ہے۔

 

جہانگیر ترین پارٹی چیئرمین ،عبد العلیم خان پارٹی صدر ،عامر کیانی پارٹی سیکرٹری جنرل ، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اورڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مرکزی سکریٹری اطلاعات کا ڈیکلریشن جمع کرادیا گیا۔

 

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کیلئے درخواست جمع کراتے ہوئے“ عقاب “ کا نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔