|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2023

خضدار:  ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے وڈھ ایشو کے حل کے لئے کردار ادا کرنے پر نواب محمد اسلم رئیسانی حاجی لشکری رئیسانی اور ان کے ساتھ شریک دیگر تمام عمائدین اور زعماء کا شکریہ ادا کیا۔ 

کہ جنہوں نے دو روزہ کوششوں کے نتیجے میں فریقین کو مسئلہ حل کرنے پر آمادہ کرکے اہم پیش رفت کیا یے۔

اور قوی امیدہے کہ علاقے میں حکومت اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے مسئلے کا مستقل حل نکل آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے دیگر تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کئی ہفتوں کے تناؤ کو کم کرنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کردار نبہایا اور ہر وقت فریقین کو صبر و تحمل کی تلقین کرتی رہی۔