|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2023

کوئٹہ: مضبوط ریاستی ادارے ریاست کی بقا اور قومی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

آئینی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بیرونی دشمن کے ایجنڈے کو تقویت رینے ریاست میں مزید معاشی وسیاسی عدم استحکام کا باعث ہوگا۔یہ بات قومی اسمبلی میں بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد خان مگسی نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ہماری بقا ہمارا وقار ہماری سیاست اور ہماری آزادی ہے۔ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے حقیقی اور دائمی وژن کو فروغ دیتے ہوئے اپنی نئی نسل کی تر بیت اور انہیں نظریہ پاکستان کے حقیقی فلسفے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے چوہدری شبیرکی قیادت میں ملنے والے وفد میں امن کمیٹی کے چیئرمین اسماعیل بنگلزئی حبیب الرحمن خان اور دوست محمدریکی شامل تھے۔

اس موقع پر چوہدری شبیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی و سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے لئے ملک کی تمام تر محب وطن اعلیٰ سیاسی قیادت پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے تمام تر سیاسی وزاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی بقا وقومی سلامتی کے ون پوائنٹ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے قومی سوچ کو فروغ دیتے ہوئے ملک کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو عبرت ناک شکست دینے کے لئے آئند ہ الیکشن میں قوم کو ایک متفقہ ومشترکہ قابل عمل روڈ میپ دیں۔تاکہ ملک سے سیاسی ومعاشی عدم استحکام کے خاتمے کے ساتھ ساتھ قوم مسائل کے دلدل سے نکلنے میں کامیاب ہوسکے۔