کوئٹہ : وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے بخیر و خوبی انعقاد و اختتام پر اظہار اطمینان کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر سیکیورٹی اداروں کو شاباش دی ہے۔
جبکہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس لیویز ایف سی اور انتظامیہ نے دن رات کی محنت اور موثر حکمت عملی سے جلوسوں کوسیکیورٹی فراہم کی پاک فوج بھی کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے اور سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے الرٹ تھی وزیراعلء نے کہا کہ سیکیورٹی ادا روں کی مربوط کوآرڈینیشن سے عاشورہ محرم کے موقع پر پرامن ماحول کا قیام ممکن ہوا۔
سیکیورٹی اداروں سے تعاون کرنے پر عوام سے بھی اظہار تشکرکرتے ہیں اور علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مزہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا۔